ايران نے ایندھن کی سمگلنگ کے الزام میں ایک غیر ملکی آئل ٹینکر ضبط کر لیا

تہران ۔16جولائی (اے پی پی):ايران نے 20 لاکھ لیٹر ایندھن کی "سمگلنگ" کے الزام میں ایک غیر ملکی آئل ٹینکر ضبط کر لیا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق "ملک کی سمندری سرحدوں، خصوصاً بحیرہ عمان میں ایندھن کی اسمگلنگ پر مشکوک نقل و حرکت کی مسلسل نگرانی اور تعاقب کے بعد، ایک غیر ملکی آئل ٹینکر کو اس بنیاد پر تلاشی کے لیے روکا گیا کہ اس کے …

تہران ۔16جولائی (اے پی پی):ايران نے 20 لاکھ لیٹر ایندھن کی "سمگلنگ” کے الزام میں ایک غیر ملکی آئل ٹینکر ضبط کر لیا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق "ملک کی سمندری سرحدوں، خصوصاً بحیرہ عمان میں ایندھن کی اسمگلنگ پر مشکوک نقل و حرکت کی مسلسل نگرانی اور تعاقب کے بعد، ایک غیر ملکی آئل ٹینکر کو اس بنیاد پر تلاشی کے لیے روکا گیا کہ اس کے پاس اپنے مال بردار سامان کے حوالے سے قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔

عدالتی پولیس نے اسے بیس لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جانے کے الزام میں ضبط کر لیا۔ایجنسی نے مزید بتایا کہ اس غیر ملکی آئل ٹینکر کے کپتان اور عملے سمیت 17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاکہ ان سے تفتیش کی جا سکے اور قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔عدالتی پولیس کی رپورٹ کی بنیاد پر جاسک شہر کے انقلابی اور عوامی پراسیکیوٹر کے دفتر میں اس معاملے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور الزامات کی عدالتی تحقیقات تا حال جاری ہیں۔

مزید خبریں