اے ڈی بی کے پرنسپل ایجوکیشن سپیشلسٹ نارمن لاروک کی نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ سے ملاقات

97
APP62-11 ISLAMABAD: July 11 - A high level delegation of Asian Development Bank called on the Executive Director NAVTTC, Zulfiqar Ahmed Cheema. APP

اے ڈی بی کے پرنسپل ایجوکیشن سپیشلسٹ نارمن لاروک کی نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ سے ملاقات ، پاکستان کے فنی شعبے میں جدید رجحانات اور اصلاحات متعارف کرانے کے حوالے سے مختلف پہلوﺅں پر تفصیلی بات چیت کی گئی

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے پرنسپل ایجوکیشن سپیشلسٹ نارمن لاروک نے منگل کو نیوٹیک ہیڈ کوارٹر میں نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ سے ملاقات کی۔ اجلاس میں پاکستان کے فنی شعبے میں جدید رجحانات اور اصلاحات متعارف کرانے کے حوالے سے مختلف پہلوﺅں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں اے ڈی بی کے چیف کنسلٹنٹ رابرٹ ہارن اور نیوٹیک کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ذوالفقار احمد چیمہ نے وفد کو نیوٹیک کی فنی تربیت کے شعبہ میں لی جانے والی اصلاحات و اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اجلاس میں پاکستان میں شعبہ فنی مہارت میں جدید رجحانات متعارف کرانے، انسٹرکٹرز کی ٹریننگ، موجودہ اداروں کی اپ گریڈیشن، سینٹرز آف ایکسیلنس کے قیام کے بارے میں مختلف اقدامات اور پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرنسپل ایجوکیشن اسپیشلسٹ نارمن لاروک نے نیوٹیک کے پاکستان کے ٹیوٹ سیکٹر کو مزید موثر کرنے کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات و اصلاحات کو سراہا۔ وفد نے فنی سیکٹر کی فعالی کو پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے نا گزیر قرار دیا اور پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ذوالفقار احمد چیمہ نے ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون پر وفد کا شکر یہ ادا کیا۔