واشنگٹن ۔19جولائی (اے پی پی):امریکا کے شام کے لیے خصوصی ایلچی تھامس بریک نے کہا ہے کہ اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق ہفتے کی صبح ایکس پر جاری بیان میں تھامس بریک نے شام کے تمام مسلح اور متحارب فریقین پر زور دیا کہ وہ ہتھیار ڈالیں اور ایک متحد و پرامن شام کی تعمیر میں حصہ لیں۔ انہوں نے …
اسرائیل اور شام میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے، امریکا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔19جولائی (اے پی پی):امریکا کے شام کے لیے خصوصی ایلچی تھامس بریک نے کہا ہے کہ اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق ہفتے کی صبح ایکس پر جاری بیان میں تھامس بریک نے شام کے تمام مسلح اور متحارب فریقین پر زور دیا کہ وہ ہتھیار ڈالیں اور ایک متحد و پرامن شام کی تعمیر میں حصہ لیں۔
انہوں نے خاص طور پر دروز اور بدو قبائل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہم دروز اور بدو برادریوں سے بھی ہتھیار پھینکنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ترکیہ، اردن اور دیگر ہمسایہ ممالک کی حمایت سے ممکن ہوا۔








