بیجنگ ۔19جولائی (اے پی پی):چین کی وزارت تجارت کے حکام نے کہا ہے کہ 14ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر میں معیشت اور تجارت کے شعبے میں نتیجہ خیز ثمرات حاصل ہوئے ہیں، تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھایا گیا ہے ، پیداوار اور رسد کے رابطوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق …
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے وابستہ ممالک میں 5 سال کے دوران چین کی براہ راست سرمایہ کاری 160 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی

مزید خبریں
بیجنگ ۔19جولائی (اے پی پی):چین کی وزارت تجارت کے حکام نے کہا ہے کہ 14ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر میں معیشت اور تجارت کے شعبے میں نتیجہ خیز ثمرات حاصل ہوئے ہیں، تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھایا گیا ہے ، پیداوار اور رسد کے رابطوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق چین اوربیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے وابستہ ممالک کے درمیان سامان کی تجارت 2021 میں 2.7 ٹریلین ڈالر سے بڑھ کر 2024 میں 3.1 ٹریلین ڈالر ہو گئی جس میں اوسط سالانہ ترقی 4.7 فیصد ہے اور مجموعی تجارت میں اس کا تناسب 45.3 فیصد سے بڑھ کر 50.7 فیصد تک پہنچ گیاہے ۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں یہ تناسب مزید بڑھ کر 51.8 فیصد ہوگیا ہے ۔ 2021 سے 2025 کی پہلی ششماہی تک چین اور بی آر آئی سے وابستہ ممالک کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری 240 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے
جس میں چین کی جانب سے بی آر آئی کی مشترکہ تعمیر کے ممالک میں 160 ارب ڈالر سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری ہوئی جبکہ ان ممالک کی جانب سے چین میں 80 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری شامل ہے۔ 2021 سے 2025 کی پہلی ششماہی تک ، بی آر آئی ممالک میں معاہدوں کے مطابق منصوبوں کا مجموعی ٹرن اوور تقریباً 600 ارب ڈالر رہا ۔
چین نے 50 سے زائد بی آر آئی شریک ممالک کے ساتھ ڈیجیٹل، گرین ، بلیو اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون پر مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں جب کہ سلک روڈ ای کامرس پارٹنر ممالک کی تعداد 36 تک پہنچ گئی ہے۔








