بیجنگ ۔19جولائی (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ اور موریطانیہ کے صدر غزوانی نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ 60 سال قبل چین اور موریطانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے فریقین ایک دوسرے کا …
چینی صدر اور موریطانیہ کے صدر کا سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

مزید خبریں
بیجنگ ۔19جولائی (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ اور موریطانیہ کے صدر غزوانی نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ 60 سال قبل چین اور موریطانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے فریقین ایک دوسرے کا احترام اور برابری کا سلوک کرتے چلے آرہے ہیں جو ترقی پذیر ممالک کے لئے باہمی تعاون اور فائدے کی ایک مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں چین۔ موریطانیہ تعلقات کے فروغ کو اہمیت دیتا ہوں اور صدر غزوانی کے ساتھ مل کر سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر روایتی دوستی کو جاری رکھنے، باہمی اعتماد اور تعاون کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کے لئے چین موریطانیہ سٹریٹجک شراکت داری کا نیا مستقبل تشکیل دینے کا خواہاں ہوں ۔
صدر غزوانی نے کہا کہ ستمبر 2024 میں چین افریقہ تعاون پر فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس کے دوران میں نے صدر شی جن پنگ کے ساتھ مشترکہ طور پر اعلان کیا تھا کہ موریطانیہ اور چین کے تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے مختلف ممالک کے عوام کی سلامتی، خوشحالی اور فلاح و بہبود میں بھی مدد ملے گی۔دوسری جانب چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور موریطانیہ کے وزیر اعظم اجے نے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ بھی کیا۔








