اقوام متحدہ نے اختیارسکونت کےلئے پسندیدہ ممالک کی فہرست جاری کردی،ترکی بھی شامل

اقوام متحدہ۔ 12 جولائی (اے پی پی)اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں 710 ملین افراد دیگر ممالک میں رہائش کے خواہش مند ہیں جس میں ترکی کا نمبر 15 واں ہے۔ 160 سے زائد ممالک میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق معاشی بدحالیوں سے دل برداشتہ ہو کر دیگر ممالک کی راہ اختیار کرنے پر یہ سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں 710 ملین افراد …

اقوام متحدہ۔ 12 جولائی (اے پی پی)اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں 710 ملین افراد دیگر ممالک میں رہائش کے خواہش مند ہیں جس میں ترکی کا نمبر 15 واں ہے۔ 160 سے زائد ممالک میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق معاشی بدحالیوں سے دل برداشتہ ہو کر دیگر ممالک کی راہ اختیار کرنے پر یہ سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں 710 ملین افراد نے آمادگی ظاہر کی کہ وہ اپنے آبائی ملک کے بجائے کسی دیگر ملک میں قیام کو ترجیح دیں گے۔جن ممالک کی طلب میں افراد نے دلچسپی ظاہر کی ان میں امریکا،برطانیہ،سعودی عرب ،فرانس،کینیڈا،جرمنی اور جنوبی افریقہ شامل ہیں جبکہ بیرونی ممالک میں رہائش کے مطلوبہ افراد میں نائجیریئین،بھارتی،جمہوریہ کونگوئنز،سوڈانی،بنگالی اور چینی باشندے شامل رہے۔

Leave a Reply