صدر مملکت ممنون حسین کا تقریب سے خطاب

جیلوں کے نظام میں اصلاح ناگزیر ہے، اخلاقی تربیت کے ذریعے جیلوں میں بند قیدیوں کو معاشرے کا کارآمد حصہ بھی بنایا جا سکے گا۔ صدر مملکت ممنون حسین کا تقریب سے خطاب اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قیدیوں کی بہتری کے لئے اخلاقی و ذہنی تربیت کے ذریعے نہ صرف جرائم پر قابو پانا ممکن ہو جائے گا …

جیلوں کے نظام میں اصلاح ناگزیر ہے، اخلاقی تربیت کے ذریعے جیلوں میں بند قیدیوں کو معاشرے کا کارآمد حصہ بھی بنایا جا سکے گا۔ صدر مملکت ممنون حسین کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قیدیوں کی بہتری کے لئے اخلاقی و ذہنی تربیت کے ذریعے نہ صرف جرائم پر قابو پانا ممکن ہو جائے گا بلکہ جیلوں میں بند قیدیوں کو معاشرے کا کارآمد حصہ بھی بنایا جا سکے گا، اس پس منظر میں جیلوں کے نظام میں اصلاح ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے زیرِاہتمام جیلوںمیں اصلاح کے لئے مرتب کی گئی رپورٹ پیش کرنے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی کے علاوہ ممتاز شہریوں، ماہرین تعلیم و صحت اور دیگر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ مخیر حضرات نے جیلوں میں اصلاحات اور قیدیوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے عطیات کا بھی اعلان کیا۔ صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ہی جدید دنیا میں قید و بند کے مقاصد میں اصلاحات ہوئیں اور قید خانے کو مرکز اصلاحات کے طور پر متعارف کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سزائے قید کا مقصد ہی یہ ہے کہ جو ملزم یا مجرم ایک دفعہ جیل پہنچ جائے، اچھے سلوک اور اچھی تربیت کے ذریعے اس کی زندگی کا مقصد تبدیل ہو جائے۔

Leave a Reply