بلوچستان کے ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز نے خاران کے علاقے لجے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
بلوچستان کے ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):بلوچستان کے ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز نے خاران کے علاقے لجے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے7 دہشت گردوں کوجہنم واصل کر دیا جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، بھاری مقدار میں گولہ بارود، دیگر جنگی سامان، 2 گاڑیاں اورایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد خاران اور لجے میں لوٹ مار، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔سکیورٹی فورسزبلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا اور انہیں منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
C:mrn-zuh/P








