امریکی ادارے "موڈیز انویسٹر سروس” نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیتے ہوئے بی تھری کیٹیگری میں شامل کرلیا

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) معاشی صورتحال پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے "موڈیز انویسٹر سروس" نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیتے ہوئے بی تھری کیٹیگری میں رکھا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ چند سالوں کے مقابلے میں تیزی سے بہتری آرہی ہے جبکہ 2013 سے 2016 کے درمیان آئی ایم ایف کی زیرنگرانی کی جانے والی معاشی اصلاحات کے اچھے …

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) معاشی صورتحال پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے "موڈیز انویسٹر سروس” نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیتے ہوئے بی تھری کیٹیگری میں رکھا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ چند سالوں کے مقابلے میں تیزی سے بہتری آرہی ہے جبکہ 2013 سے 2016 کے درمیان آئی ایم ایف کی زیرنگرانی کی جانے والی معاشی اصلاحات کے اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔بدھ کو موڈیز کی جانب سے جاری رپورٹ میں پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا گیا ہے جبکہ معیشت میں استحکام دیکھتے ہوئے اسے بی تھری کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وسط مدت ترقی کی شرح بھی مضبوط ہے جسے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مدد حاصل ہے جبکہ 2013 سے 2016 کے درمیان آئی ایم ایف کی زیرنگرانی کی جانے والی معاشی اصلاحات کے اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی قرضے اور مالیاتی خسارہ مسلسل بڑھنے کے ساتھ ریوینیو کم ہونے کے باعث ترقیاتی اخراجات محدود ہورہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ چند سالوں کے مقابلے میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔

Leave a Reply