پشاور۔12جولائی (اے پی پی )جمعیت علماءاسلام (ف)کے سربراہ اورکشمیرکمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاناما کرپشن کے خاتمے کیلئے نہیں یہ سی پیک منصوبے کوسبوتاژکرنے کی بین الاقوامی سازش ہے ،اور اس بین الاقوامی ایجنڈے پربعض سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوگئی ہےں، عدالت کے معاملات عدالت ہی بہترجانتی ہے ۔انہوںنے یہ بات بدھ کو پشاورمیں عیدملن پارٹی اورکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوںنے کہاکہ ہم طاقتورقوتوں کے …
پاناما سی پیک کوسبوتاژکرنے کی بین الاقوامی سازش ہے،جمعیت علماءاسلام (ف)کے سربراہ کا عیدملن پارٹی سے خطاب

مزید خبریں
پشاور۔12جولائی (اے پی پی )جمعیت علماءاسلام (ف)کے سربراہ اورکشمیرکمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاناما کرپشن کے خاتمے کیلئے نہیں یہ سی پیک منصوبے کوسبوتاژکرنے کی بین الاقوامی سازش ہے ،اور اس بین الاقوامی ایجنڈے پربعض سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوگئی ہےں، عدالت کے معاملات عدالت ہی بہترجانتی ہے ۔انہوںنے یہ بات بدھ کو پشاورمیں عیدملن پارٹی اورکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوںنے کہاکہ ہم طاقتورقوتوں کے سامنے پہلی بھی سینہ سپرتھے اورآج بھی ہےں کسی کوملک کااستحکام مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیںگے۔انہوںنے کہاکہ اگرپاناما طے شدہ ایجنڈا ہے تواس کے خلاف ہرحدتک جائیںگے اورعوام میں شعورپیداکرنے کی کوشش کریںگے۔انہوںنے کہاکہ اگرسیاسی شخص پرالزام ہوتوکرپشن کیسز بناکرجیل بھیج دیاجاتا ہے اوراگرمذہبی شخص پر الزام تواسے دہشت گردقراردیکرسلاخوں کے پیچھے کردیا جاتاہے ۔انہوںنے کہاکہ چین ملک میں سرمایہ کاری چاہتا ہے جبکہ ایک سپرپاور بربادی چاہتی ہے جوسی پیک کوسبوتاژکرنے کی کوششیں کررہی ہے ۔








