حج پروازوں میں بزنس کلاس سیٹوں کے اجراءمیں صوابدیدی اختیارات ختم ،وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی نے منظوری دے دی

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے حج پروازوں میں بزنس کلاس سیٹوں کے اجراءمیں صوابدیدی اختیارات کے ختم کرنے کی منظوری دی ہے ‘ رواں سال حج پروازوں میں صرف معمر عازمین حج کو ہی بغیر کسی اضافی خرچ کے اعلی سہولیات دیں جائیں گی ‘حج سیزن کے دوران عازمین کی رہنمائی اورشکایات کے بروقت ازالہ کے …

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے حج پروازوں میں بزنس کلاس سیٹوں کے اجراءمیں صوابدیدی اختیارات کے ختم کرنے کی منظوری دی ہے ‘ رواں سال حج پروازوں میں صرف معمر عازمین حج کو ہی بغیر کسی اضافی خرچ کے اعلی سہولیات دیں جائیں گی ‘حج سیزن کے دوران عازمین کی رہنمائی اورشکایات کے بروقت ازالہ کے لئے24گھنٹے ہیلپ لائن فعال رہے گی ۔ رواں سال حج کے دوران فلائیٹ آپریشن کے انتظامات کے سلسلہ میں بدھ کو اعلی سطحی اجلاس وزیراعظم کے مشیربرائے ہوابازی سردارمہتاب احمد خان کی صدارت میںمنعقد ہوا ۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری برائے ہوابازی عرفان الہی سمیت سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر حج پروازوں کے مسافروں کو ائرپورٹس اور دوران پرواز بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے تجاویز پر غور کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیرہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ ایک کمرشل ادارہ کی حیثیت سے دوران سفرحجاج کرام کو سہولیات کی فراہمی اور ان کی خدمت پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ ساتھ پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے افسروں اور اہلکاروں کے لئے ایک عظیم سعادت بھی ہے اور تمام اہلکار اسی جذبہ سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔

Leave a Reply