اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے بابوسر ٹاپ کے گرد 7 سے 8 کلومیٹر کے علاقے میں شدید لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 14 سے 15 مقامات پر بڑے پیمانے پر راستے مسدود ہوگئے، سیلابی ریلے میں 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ پھنسی گاڑیوں کو ملبے سے نکالنے کا کام جاری ہے، مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے سیاحوں …
کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے بابوسر ٹاپ کے گرد 7 سے 8 کلومیٹر کے علاقے میں شدید لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ،تین افرادجاں بحق

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے بابوسر ٹاپ کے گرد 7 سے 8 کلومیٹر کے علاقے میں شدید لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 14 سے 15 مقامات پر بڑے پیمانے پر راستے مسدود ہوگئے، سیلابی ریلے میں 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ پھنسی گاڑیوں کو ملبے سے نکالنے کا کام جاری ہے، مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سیاحوں کو چلاس میں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، اس دوران سیلابی ریلے میں 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک زخمی شخص آر ایچ کیو میں زیر علاج ہے۔ علاوہ ازیں پھنسی گاڑیوں کو ملبے سے نکالنے کا کام جاری ہے تاہم بھاری پتھروں اور ملبے کے باعث باقی علاقے پیدل رسائی کے لیے بھی ناقابل عبور ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ این ڈی ایم اے روڈ کی جلد بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے ۔ شاہراہِ قراقرم لال پہاڑی اور تتھا پانی کے مقامات بند ہیں، حکام اور این ڈی ایم اے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ عوام متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ مقامی انتظامیہ کو تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے ۔








