وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں کا احترام کرنے والے لوگ ہیں اور عدالت جو فیصلہ کرے گی ہم اسے تسلیم کریں گے اور ہم جے آئی ٹی کی رپورٹ کو چیلنج بھی کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو جب بھی عوام نے مینڈیٹ دیا اور اس کی حکومت آئی تو کچھ حلقوں سے …

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں کا احترام کرنے والے لوگ ہیں اور عدالت جو فیصلہ کرے گی ہم اسے تسلیم کریں گے اور ہم جے آئی ٹی کی رپورٹ کو چیلنج بھی کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو جب بھی عوام نے مینڈیٹ دیا اور اس کی حکومت آئی تو کچھ حلقوں سے کبھی بھی یہ ہضم نہیں ہوا۔ اس وقت بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جمہوری حکومت کے خلاف سازش ہو رہی ہے جو سب کو واضح نظر بھی آ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو مینڈیٹ دیا ہے اور وزیراعظم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور ملک آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 2013ءمیں جب حکومت سنبھالی توپاکستان کے معاشی لحاظ سے دیوالیہ ہونے کی باتیں کی جا رہی تھیں لیکن وزیراعظم محمد نواز شریف کی موثر و کارآمد پالیسیوں ہی کا نتیجہ ہے کہ آج ملکی معیشت روز بروز مستحکم ہوتی جا رہی ہے جس کا اعتراف عالمی ادارے بھی کررہے ہیں۔

Leave a Reply