اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کسی بھی امتیازی سلوک کے بغیر شفاف احتساب چاہتی ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی کی رپورٹ جزوی ہے اس لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) اسے چیلنج کرے گی۔ …
وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کسی بھی امتیازی سلوک کے بغیر شفاف احتساب چاہتی ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی کی رپورٹ جزوی ہے اس لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) اسے چیلنج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت آئین و قانون کی بالادستی کے ساتھ ساتھ منصفانہ و شفاف احتساب پر یقین رکھتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ ہماری قیادت نے تمام تر تحفظات کے باوجود خود کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش بھی کیا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے تمام مندرجات کو مسترد کیا ہے اور ہماری قانونی ٹیم اسے سپریم کورٹ میں چیلنج بھی کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ایک کیس درج ہے جس کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرانے سے وہ گزشتہ 3 سال سے گریزاں ہیں۔








