اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) نئے پاک سیکرٹریٹ (کوہسار بلاک) کو آپریشنل کرنے سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ سیکرٹری ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو ڈی نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ کوہسار بلاک کو آپریشنل کرنے سے متعلق بقایا کام رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہو …
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،نئے پاک سیکرٹریٹ کوہسار بلاک کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) نئے پاک سیکرٹریٹ (کوہسار بلاک) کو آپریشنل کرنے سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ سیکرٹری ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو ڈی نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ کوہسار بلاک کو آپریشنل کرنے سے متعلق بقایا کام رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ ہر محکمے اور وزارت کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاتر کی جگہ الاٹ کی جائے گی۔ اس کے نتیجہ میں مختلف سرکاری وزارتیں اور محکمے ایک ہی چھت کے نیچے آنے سے لوگوں کو سہولت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جگہ کی الاٹمنٹ میں ان وزارتوں اور محکموں کو ترجیح دی جائے گی جو کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ نئے پاک سیکرٹریٹ کی تکمیل کےلئے تمام ضروری معاونت فراہم کی جائے۔








