افریقی ترقیاتی بینک نے مراکش میں خواتین اور نوجوان کاروباری افراد کی معاونت کے لیے 100 ملین یورو قرض کی منظوری دیدی

رباط۔22جولائی (اے پی پی):افریقی ترقیاتی بینک (اے ایف ڈی بی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مراکش کے لئے 100 ملین یورو کے قرضے کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے ایک جامع اور یکجہتی پر مبنی زرعی پروگرام کی حمایت کرنا ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کی رپوٹ کے مطابق اس منصوبے کا مقصد خواتین اور نوجوانوں کے لئے پائیدار اقتصادی مواقع …

رباط۔22جولائی (اے پی پی):افریقی ترقیاتی بینک (اے ایف ڈی بی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مراکش کے لئے 100 ملین یورو کے قرضے کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے ایک جامع اور یکجہتی پر مبنی زرعی پروگرام کی حمایت کرنا ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کی رپوٹ کے مطابق اس منصوبے کا مقصد خواتین اور نوجوانوں کے لئے پائیدار اقتصادی مواقع پیدا کرنا، خوراک کے تحفظ کو فروغ دینا اور چھوٹے پیمانے پر زراعت کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزید مستحکم بنانا ہے۔ یہ پروگرام خصوصی مالیاتی اسکیموں اور ترغیبی نظام کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے گا اور تکنیکی و مالی معاونت کو مضبوط بنائے گا۔

یہ منصوبہ نئی زرعی پیداوار اور خدمات سے متعلق انفراسٹرکچر کی فراہمی میں بھی مدد دے گا جس سے خواتین کو مقامی ویلیو چینز میں شامل ہونے، ان کی مہارتیں بڑھانے اور پیداوار میں اضافے کے مواقع فراہم ہوں گے۔ یہ اقدامات خواتین کاروباری افراد کو زراعت، زرعی پروسیسنگ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں ابھرنے کی ترغیب دیں گے۔

اس کے ساتھ دیہی علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے نئی روزگار پالیسی کو تقویت ملے گی۔افریقی ترقیاتی بینک کے مراکش میں کنٹری ہیڈ اشرف ترسیم نے کہاکہ وہ خواتین جو زراعت میں آگے بڑھنے اور کامیاب ہونے کی خواہش رکھتی ہیں، ہماری اولین ترجیح ہیں۔ اس نئی کاوش کے ذریعے ہم ان کے ساتھ قدم بہ قدم کھڑے ہوں گے تاکہ ایک جدید، جامع اور مستحکم زرعی نظام تشکیل دیا جا سکے جو جدت اور روزگار پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہو،یہ منصوبہ مراکش کی قومی ترجیحات کے عین مطابق ہے

اور گرین جنریشن 30 ۔ 2020 حکمت عملی، قومی زرعی پروگرام اور نیشنل یوتھ انٹرپرینیورشپ پروگرام کے نفاذ میں مدد فراہم کرے گا۔ افریقی ترقیاتی بینک نے گزشتہ 50 سال کے دوران مراکش میں 150 سے زائد اہم منصوبوں میں 15 ارب یورو کی سرمایہ کاری کی ہے، جن میں ٹرانسپورٹ، پانی، توانائی، زراعت، سماجی تحفظ، حکمرانی اور مالیاتی شعبے شامل ہیں۔