چائنا نارتھ ایسٹ ایشیا ایکسپو 27 اگست سے شروع ہوگی، 42 ممالک سے 8 ہزار کاروباری نمائندے شرکت کریں گے

بیجنگ۔22جولائی (اے پی پی):پندرہویں چائنا نارتھ ایسٹ ایشیا ایکسپو 27 اگست سے 31 اگست تک چین کے صوبہ جیلن کے شہر چانگچون میں منعقد ہوگی جس میں 42 ممالک اور خطوں سے 8 ہزار سے زائد کاروباری نمائندے شرکت کریں گے۔ شہنوا کی رپورٹ کے مطابق منگل کو پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیر تجارت یان ڈونگ نے ایکسپو کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ شمال مشرقی ایشیائی …

بیجنگ۔22جولائی (اے پی پی):پندرہویں چائنا نارتھ ایسٹ ایشیا ایکسپو 27 اگست سے 31 اگست تک چین کے صوبہ جیلن کے شہر چانگچون میں منعقد ہوگی جس میں 42 ممالک اور خطوں سے 8 ہزار سے زائد کاروباری نمائندے شرکت کریں گے۔ شہنوا کی رپورٹ کے مطابق منگل کو پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیر تجارت یان ڈونگ نے ایکسپو کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ شمال مشرقی ایشیائی ممالک جغرافیائی قربت، ثقافتی روابط اور مضبوط تجارتی تعلقات رکھتے ہیں جن میں علاقائی اقتصادی تعاون کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور شمال مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں عملی تعاون گہرا ہوا ہے اور تجارتی و اقتصادی تبادلے مثبت انداز میں جاری ہیں۔2024 میں چین اور پانچ شمال مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 901.6 ارب ڈالر تک جا پہنچا جو اس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.6 فیصد زیادہ اور چین کی کل غیرملکی تجارت کا 15 فیصد ہے۔ چین بدستور ان پانچوں ممالک کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جب کہ جنوبی کوریا اور جاپان بالترتیب دوسرے اور تیسرے بڑے شراکت دار ہیں۔

نائب گورنر جیلن یانگ آنڈی نے کہا کہ ایکسپو میں دنیا کے 42 ممالک اور خطوں سے 8,000 سے زائد کاروباری نمائندے شرکت کریں گے ،اب تک 2,796 نمائش بوتھ کی تصدیق ہو چکی ہے ، پہلی بار جدید صنعتوں کا پویلین قائم کیا جا رہا ہے جہاں عالمی سطح کی معروف کمپنیاں شرکت کریں گی۔یہ ایکسپو وزارت تجارت، چین کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت اور جیلن کی صوبائی حکومت کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے ۔