راولپنڈی۔22جولائی (اے پی پی):بلوچستان کے ضلع قلات میں 19 جولائی 2025 کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی، فتنہ الہندستان کے چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، اس آپریشن کے بعد 21 جولائی کو علاقے میں ایک منظم کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آپریشن …
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، فتنہ الہندستان کے مزید چار دہشت گرد جہنم واصل

مزید خبریں
راولپنڈی۔22جولائی (اے پی پی):بلوچستان کے ضلع قلات میں 19 جولائی 2025 کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی، فتنہ الہندستان کے چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، اس آپریشن کے بعد 21 جولائی کو علاقے میں ایک منظم کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے چار مزید دہشت گردوں کا سراغ لگا کر انہیں منطقی انجام تک پہنچایا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا ایک اہم ٹھکانہ بھی تباہ کیا گیا جہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
بھارتی پراکسیز کی جانب سے بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔ترجمان سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ایسے آپریشنز دہشت گردوں کیلئے واضح پیغام ہیں کہ بلوچستان کے امن سے کھیلنے والوں کو نشانِ عبرت بنا دیا جائے گا۔








