اقوام متحدہ ۔ 13 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ اسے شامی شہر الرقہ تک خوراک فراہم کرنے کی اجازت حاصل ہو گئی ہے۔ گذشتہ تین برسوں کے دوران پہلی مرتبہ الرقہ کے شہریوں کو خوراک فراہم کی جائے گی۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی ڈبلیو ایف پی کے مطابق اس وقت وہ خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے آٹھ مختلف …
اقوام متحدہ کو الرقہ میں امدادی خوراک فراہم کرنے کی اجازت مل گئی

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 13 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ اسے شامی شہر الرقہ تک خوراک فراہم کرنے کی اجازت حاصل ہو گئی ہے۔ گذشتہ تین برسوں کے دوران پہلی مرتبہ الرقہ کے شہریوں کو خوراک فراہم کی جائے گی۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی ڈبلیو ایف پی کے مطابق اس وقت وہ خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے آٹھ مختلف مقامات پر انتہائی مشکل حالات میں گزر بسر کرنے والے دو لاکھ افراد کو خوراک اور ضروریاتِ زندگی فراہم کر رہی ہے۔ الرقہ شام میں متحرک داعش کی خود ساختہ خلافت کا مرکز تصور کیا جاتا ہے۔








