صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا قلات میں فتنتہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کے خاتمے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قلات،بلوچستان میں فتنتہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم متحد ہے، دہشتگردی کو ہرصورت ناکام بنایا جائے گا۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے جرات اور پیشہ ورانہ مہارت سے …

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قلات،بلوچستان میں فتنتہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم متحد ہے، دہشتگردی کو ہرصورت ناکام بنایا جائے گا۔

منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے جرات اور پیشہ ورانہ مہارت سے ملک دشمن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگرد امن و استحکام کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں