سٹیٹ بینک آف پاکستان کا آئندہ سے’’ششماہی مانیٹری پالیسی رپورٹ‘‘ شائع کرنے کا اعلان ، مالی سال 2025-26 کیلئے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کا پیشگی کیلنڈر جاری

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):بینک دولت پاکستان نے آئندہ سے’’ششماہی مانیٹری پالیسی رپورٹ‘‘ شائع کرنے کا اعلان کیا ہے اور مالی سال 26ء کے لیے مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے اجلاسوں کا پیشگی کیلنڈر جاری کیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سٹریٹجک پلان ’’وژن 2028‘‘کے مطابق اور مانیٹری پالیسی کی تیاری میں شفافیت بڑھانے کے لیے سٹیٹ بینک ششماہی بنیاد پر ایک ششماہی مانیٹری پالیسی رپورٹ شائع کرے …

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):بینک دولت پاکستان نے آئندہ سے’’ششماہی مانیٹری پالیسی رپورٹ‘‘ شائع کرنے کا اعلان کیا ہے اور مالی سال 26ء کے لیے مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے اجلاسوں کا پیشگی کیلنڈر جاری کیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سٹریٹجک پلان ’’وژن 2028‘‘کے مطابق اور مانیٹری پالیسی کی تیاری میں شفافیت بڑھانے کے لیے سٹیٹ بینک ششماہی بنیاد پر ایک ششماہی مانیٹری پالیسی رپورٹ شائع کرے گا۔ یہ رپورٹس جولائی اور جنوری کے ایم پی سی اجلاسوں کے بعد دو ہفتے کے اندر شائع ہوں گی۔

ان رپورٹوں میں سٹیٹ بینک اہم اقتصادی اشاریوں کے بارے میں اپنی پیش گوئیوں کو اپ ڈیٹ کرے گا۔ اس کے علاوہ اہم سٹیک ہولڈرز کے لیے مانیٹری پالیسی سے متعلق معلومات بھی ان رپورٹوں میں شامل ہوں گی۔ان کوششوں کا مقصد مہنگائی کی توقعات کو قابو میں لا کر مانیٹری پالیسی کی ترسیل کے اثرات میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ کوششیں اس لیے بھی کی جا رہی ہیں کہ سٹیٹ بینک مہنگائی کو ہدف بنانے والا نظام اپنانے کی طرف پیش رفت کرنا چاہتا ہے اور یہ اقدامات ان کوششوں کا حصہ ہیں۔

مزید برآں ادارہ جاتی شفافیت بڑھانے اور طویل مدت کے دوران مالی منصوبہ بندی کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز میں اعتماد پیدا کرنے کی غرض سے سٹیٹ بینک نے زری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کے پیشگی کیلنڈر میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں پورے مالی سال 26ء کے لیے زری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کا شیڈول درج ذیل ہے:

بدھ 30 جولائی 2025،پیر 15 ستمبر 2025،پیر 27 اکتوبر 2025،پیر 15 دسمبر 2025،پیر 26 جنوری 2026، پیر 9 مارچ 2026، پیر 27 اپریل 2026، پیر 15 جون 2026 ۔ زری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کا اگلا پیشگی کیلنڈر جولائی 2026ء میں جاری کیا جائے گا۔اگر اعلان کردہ تاریخوں پر غیر متوقع حالات میں اجلاس کا انعقاد نہ ہوسکا تو اسی وقت نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید خبریں