اوگرا کے زیر اہتمام پاکستان کی تیل کی سپلائی چین کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کے لئے جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے باضابطہ آغاز کے لئے سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے زیر اہتمام اوگرا ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان کی تیل کی سپلائی چین کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کے لئے ایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے باضابطہ آغاز کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔منگل کو ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ڈیجیٹلائزیشن درآمدی ٹرمینلز سے لے کر فیول سٹیشنز تک پوری سپلائی چین پر …

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے زیر اہتمام اوگرا ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان کی تیل کی سپلائی چین کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کے لئے ایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے باضابطہ آغاز کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔منگل کو ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ڈیجیٹلائزیشن درآمدی ٹرمینلز سے لے کر فیول سٹیشنز تک پوری سپلائی چین پر محیط ہو گا جس کا مقصد نظام کی خامیوں کا خاتمہ، مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام اور توانائی کے شعبے میں عوامی اعتماد کی بحالی ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اوگرا مسرور خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئل شعبے کو بلا تاخیر مکمل ڈیجیٹلائزیشن کی جانب بڑھنا ہوگا، درآمد سے لے کر پٹرول پمپ تک ترسیل کے ہر مرحلے کی مؤثر نگرانی محض انتظامی بہتری نہیں بلکہ قومی شفافیت اور دیانتداری کا تقاضا ہے،ڈیجیٹلائزیشن اب ایک قانونی تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقین کو اس نظام سے ہم آہنگ ہونا ہوگا، بصورت دیگر ریگولیٹری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس اقدام کے تحت آئل ریفائنریز، اسٹوریج ٹرمینلز، آئل ٹینکرز، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ڈپوز اور ریٹیل فیول اسٹیشنز کو ایک مربوط ڈیجیٹل نظام کے تحت لایا جائے گا۔ اس رئیل ٹائم مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے آئل کی ترسیل کے تمام مراحل کی مؤثر نگرانی، درست ڈیٹا کی دستیابی اور ریگولیٹری کنٹرول کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ اوگرا کا یہ عملی اقدام پاکستان کو ان ممالک کی صف میں شامل کرے گا جو توانائی کے شعبے میں ڈیجیٹل اصلاحات کے ذریعے شفافیت اور قومی اعتماد کی بحالی کو ممکن بنا رہے ہیں۔

 

مزید خبریں