قاہرہ۔ 22جولائی (اے پی پی):پاکستانی سفیر عامر شوکت نے مصر میں قائم فارورڈ اسپورٹس فیکٹری کا دورہ کیا جو نہایت مہارت اورجذبے سے ایڈیڈاس فٹ بال تیار کر رہی ہے۔ پاکستانی سفارتخانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق قاہرہ میں فٹ بال کی تیاری کی سہولت پاکستان اور مصر کے صنعتی تعاون کے فروغ کا ایک اور اہم سنگِ میل ہے اور یہ کھیلوں کے سامان کی تیاری میں اعلیٰ …
پاکستانی سفیر عامر شوکت کا مصر میں قائم فارورڈ اسپورٹس فیکٹری کا دورہ

مزید خبریں
قاہرہ۔ 22جولائی (اے پی پی):پاکستانی سفیر عامر شوکت نے مصر میں قائم فارورڈ اسپورٹس فیکٹری کا دورہ کیا جو نہایت مہارت اورجذبے سے ایڈیڈاس فٹ بال تیار کر رہی ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق قاہرہ میں فٹ بال کی تیاری کی سہولت پاکستان اور مصر کے صنعتی تعاون کے فروغ کا ایک اور اہم سنگِ میل ہے اور یہ کھیلوں کے سامان کی تیاری میں اعلیٰ معیار و مہارت کی شاندارمثال ہے۔








