کشمیری عوام 13جولائی 1931کے شہداءکی مشن کی تکمیل کے لئے لازوال قربانیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 13جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے13جولائی 1931ءکے شہداءکو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 31ءکے شہداءکے مشن کی تکمیل تاحال باقی ہے جس کے لیے کشمیری لازول قربانیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ 31ءکی تحریک صرف شخصی راج اور …

سرینگر ۔ 13جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے13جولائی 1931ءکے شہداءکو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 31ءکے شہداءکے مشن کی تکمیل تاحال باقی ہے جس کے لیے کشمیری لازول قربانیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ 31ءکی تحریک صرف شخصی راج اور اس کے مظالم کے خلاف ہی بغاوت نہیں تھی، بلکہ وہ اسلامی شعائیر کی توہین کے خلاف ایک جدوجہد تھی۔ انہوں نے کہا کہ ُاس وقت کی کشمیری قیادت نے قوم کے ساتھ پہلا دھوکہ 38ءمیں کیا، جب اُس نے مسلم کانفرنس کو نیشنل کانفرنس میں تبدیل کردیا اور دھوکہ دہی اور فریب کا یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔

Leave a Reply