اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں پولیس افسر اور تین اہلکار شہید ہوئے۔ جمعرات کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اس واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید ہونے والے پولیس افسر و اہلکاروں کے لئے …
صدر مملکت ممنون حسین کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں پولیس افسر اور تین اہلکار شہید ہوئے۔ جمعرات کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اس واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید ہونے والے پولیس افسر و اہلکاروں کے لئے بارگاہ الہی میں درجات کی بلندی کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے۔








