انقرہ ۔ 13 جولائی (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ فیتو دہشت گرد تنظیم کے خلاف موثر کارروائی تک ہنگامی حالت کا نفاذ جاری رہے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیتو دہشت گرد تنظیم کی طرف سے 15 جولائی کے حملے کے اقدام کا پہلا سال مکمل ہونے کے موقع پر صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں …
دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی تک ہنگامی حالت کا نفاذ جاری رہے گا، ترک صدر

مزید خبریں
انقرہ ۔ 13 جولائی (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ فیتو دہشت گرد تنظیم کے خلاف موثر کارروائی تک ہنگامی حالت کا نفاذ جاری رہے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیتو دہشت گرد تنظیم کی طرف سے 15 جولائی کے حملے کے اقدام کا پہلا سال مکمل ہونے کے موقع پر صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب میں صدر اردوان نے کہا ہے کہ 15 جولائی کے حملے کے اقدام نے جمہوریت اور آزادیوں کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی ہدف بنایا تاہم گزرتے وقت کے ساتھ معیشت میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک ہنگامی حالات کا تعلق ہے اس کی مدت کا تعین ہم کریں گے، مغرب نہیں۔








