اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے، سپریم کورٹ میں کیس لڑیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ جے آئی ٹی سے وزیراعظم نواز شریف کے کہنے پر مکمل تعاون کیا گیا لیکن جس طرح سے تفتیش کا عمل مکمل کیا گیا، …
وزیراعظم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، سپریم کورٹ میں کیس لڑیں گے، شاہد خاقان عباسی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے، سپریم کورٹ میں کیس لڑیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ جے آئی ٹی سے وزیراعظم نواز شریف کے کہنے پر مکمل تعاون کیا گیا لیکن جس طرح سے تفتیش کا عمل مکمل کیا گیا، اس سے کافی شکوک و شبہات پیدا ہوئے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد یہ ہمارا حق ہے کہ ہم اس رپورٹ کی ہر شق پر سوال اٹھائیں اور یہ ہمارا واضح دعویٰ ہے کہ یہ رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ غلط ہے اور اس میں حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا ہے۔








