سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کے بھارتی دعوے اس کے فسطائی طرز عمل کے باعث کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 14 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کے بھارتی دعوے مقبوضہ علاقے میں جاری اسکے فسطائی طرز عمل کے باعث کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری …

سرینگر ۔ 14 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کے بھارتی دعوے مقبوضہ علاقے میں جاری اسکے فسطائی طرز عمل کے باعث کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ایک مبنی برحق جدوجہد کررہے ہیں کیونکہ جموں کشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے جس پر بھارت نے فوجی طاقت کے بل پر قبضہ جمایا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت توسیع پسندانہ عزائم اور قوت کے نشے کا شکار ہوچکا ہے اسلئے وہ کشمیریوں کے جائز مطالبے پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ۔سیدعلی گیلانی نے کہا کہ بھارت نے1947سے اب تک تقریباً 6لاکھ لوگوں کو شہید کیا۔ عزتیں اور عصمتیں لوٹیں، جائیدادیں خاکستر کیں، دکانات اور مکانات گرادئے اور 10ہزار سے زیادہ لوگوں کو لاپتہ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں اس وقت چھ ہزار سے زائد گمنام اجتماعی قبریں موجود ہیں ۔

Leave a Reply