مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد حنیف عباسی کی سپریم کورٹ میں عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت سے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد حنیف عباسی نے کہاہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے نام پر تین آف شور کمپنیاں ہیں جن کے بارے میں ان سے پوچھا جائے گا، عمران خان سے ان کے بچوں کے آکسفورڈ کے اخراجات، ایک لاکھ 17 ہزار پاﺅنڈ کا فلیٹ کیسے خریدا گیا، اس کی منی ٹریل سمیت تمام چیزوں کا …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد حنیف عباسی نے کہاہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے نام پر تین آف شور کمپنیاں ہیں جن کے بارے میں ان سے پوچھا جائے گا، عمران خان سے ان کے بچوں کے آکسفورڈ کے اخراجات، ایک لاکھ 17 ہزار پاﺅنڈ کا فلیٹ کیسے خریدا گیا، اس کی منی ٹریل سمیت تمام چیزوں کا حساب لیا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں عمران خان کی نا اہلی کیس کی سماعت سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان جتنا مرضی جھوٹ بول لیں، ان پر لگائے گئے تمام الزامات ثابت ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان نے سپریم کورٹ میں بھی الیکشن کمیشن والا طریقہ اپنایا ہوا ہے کہ وہ پیش نہیں ہوتے،عمران خان عدالت کے سامنے پیش ہوں اور تمام تر الزامات کا جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس چند ہی دن بچے ہیں، ہم ان کا چہرہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب کر کے رہیں گے۔

Leave a Reply