نیویارک ۔23جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بدھ کو اقوام متحدہ میں مصروف دن گزاریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ اور مسئلہ فلسطین کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سہ ماہی اوپن مباحثے کی صدارت کریں گے۔ وہ سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات …
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ میں مصروف دن گزاریں گے

مزید خبریں
نیویارک ۔23جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بدھ کو اقوام متحدہ میں مصروف دن گزاریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ اور مسئلہ فلسطین کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سہ ماہی اوپن مباحثے کی صدارت کریں گے۔ وہ سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات کریں گے۔
نائب وزیراعظم ایک غیر ملکی میڈیا ادارے کو انٹرویو بھی دیں گے۔ نائب وزیراعظم اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی جانب سے او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اوراقوام متحدہ کے سفیروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے۔








