دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، بھارت جان بوجھ کر ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے، پاکستان بھارت کیساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، بھارت جان بوجھ کر ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے، پاکستان بھارت کیساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، بھارتی درخواست پر کلبھوشن یادیو کی والدہ کو ویزا دینے پر غور کیا جارہا ہے، بھارت نے رواں سال اب تک ایل او سی پر جنگ بندی کی 542 مرتبہ خلاف ورزی کی ہے، افغانستان کا مسئلہ فوجی طاقت سے حل نہیں کیا جاسکتا۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی ثابت کرنے کی ناکام کوششں کر رہا ہے ،جنوبی ایشیاءمیں قیام امن مسئلہ کشمیر کے حل تک ممکن نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ رواں ہفتے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کے نتیجے میں 6 بے گناہ کشمیری شہید ہوئے جب کہ احتجاجی مظاہرین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔انہوں نے ایک بار پھر بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

Leave a Reply