وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کابینہ اجلاس میں اپنے ریمارکس سے متعلق نجی ٹی وی چینل پر چلائی جانے والی خبروں پر سخت ردعمل کا اظہار

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کابینہ اجلاس میں دیئے گئے اپنے ریمارکس سے متعلق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر چلائی جانے والی خبروں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیرِ داخلہ کی جانب سے کی جانے …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کابینہ اجلاس میں دیئے گئے اپنے ریمارکس سے متعلق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر چلائی جانے والی خبروں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیرِ داخلہ کی جانب سے کی جانے والی باتوں سے متعلق جیو نیوز کی رپورٹنگ درست نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ انتہائی غیر مناسب اور صحافتی اصولوں کے منافی ہے کہ وزیر ِداخلہ سے وہ بات منسوب کی جائے جو انہوں نے کی ہی نہیں، میڈیا چینلز کو سچائی اور حقیقت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیرِ داخلہ نے جو بات کابینہ اجلاس میں کی وہ ریکارڈ پر ہے اور وہ اس سے یکسر مختلف ہے جو جیو نیوز کی جانب سے رپورٹ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جو کچھ رپورٹ کیا جا رہا ہے ایسا ایک لفظ بھی وزیرِ داخلہ نے نہیں کہا۔

Leave a Reply