ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ سطحی سفارتی مِشن کا ایرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ سطحی سفارتی مِشن کا ایرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، اے ڈی بی کے وفد کو دیہی مکانات کے پروگرام کی کامیاب تکمیل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اسلام آباد ۔ 13جولائی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ سطحی سفارتی مِشن نے ایرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جس میں ڈائریکٹر انڈیپنڈنٹ ایویلوایشن مسٹر والٹر اے ایم کولکما، لیڈ ایویلوایشن سپیشیلسٹ فرزانہ احمد اور کنسلٹنٹ …

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ سطحی سفارتی مِشن کا ایرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، اے ڈی بی کے وفد کو دیہی مکانات کے پروگرام کی کامیاب تکمیل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

اسلام آباد ۔ 13جولائی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ سطحی سفارتی مِشن نے ایرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جس میں ڈائریکٹر انڈیپنڈنٹ ایویلوایشن مسٹر والٹر اے ایم کولکما، لیڈ ایویلوایشن سپیشیلسٹ فرزانہ احمد اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر گیبرئیل فیرازی اور ثناءاکرام شامل تھے۔ ڈپٹی چیئرمین ایرا بریگیڈیئر ابوبکر امین باجوہ نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈپٹی چیئرمین ایرا کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میںزلزلہ سے متاثرہ علاقوںمیں ایشائی ترقیاتی بینک کے تعمیرنو کے عمل میں اشتراک اور امداد کے حوالہ سے سیر حاصل بحث کی گئی۔ ایرا کی طرف سے اے ڈی بی کے وفد کو دیہی مکانات کے پروگرام کی کامیاب تکمیل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یاد رہے کہ ایشائی ترقیاتی بینک اس کامیاب پروگرام کےلئے ایرا کا اہم شراکتدار تھا۔ اس کے علاوہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، استعداد کار میں اضافہ، روزگار، متاثرین زلزلہ کےلئے لیگل ایڈ پروگرام اور لوگوں کو قدرتی خطرات سے بہتر طور پر نمٹنے کےلئے تیار کرنے کی تربیت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ایشائی ترقیاتی بینک کے وفد نے ایرا کو اے ڈی بی منصوبہ جات کی کامیاب تکمیل پر خراج تحسین پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ایرا نے گذشتہ سالوں میںجو تجربہ اور مہارت حاصل کی ہے اس کو پاکستان میں نچلی سطح تک لوگوں کی استعداد بڑھانے کی غرض سے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ مہارت و تجربے کے حامل ایرا کے افراد کے تجربے کو ملک گیر سطح پر انسانی وسائل بڑھانے اور مستقبل میں لوگوں کو ہر نوعیت کی آفات سے بہتر انداز میں نمٹنے کےلئے تیار کیا جا سکے۔

Leave a Reply