لاہور۔24جولائی (اے پی پی):لاہورسنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان سے ملاقات کی ۔ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے پر حوصلہ افزائی کی،آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان کو تعریفی سند سے نوازا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں 80 سے زائد ممالک کی لا …
آئی جی پنجاب کی سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان سے ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔24جولائی (اے پی پی):لاہورسنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان سے ملاقات کی ۔ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے پر حوصلہ افزائی کی،آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان کو تعریفی سند سے نوازا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں 80 سے زائد ممالک کی لا انفورسمنٹ ایجنسیز کے کھلاڑیوں اور فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔
سب انسپکٹر فرقان احمد خان نے کریکو رومن اور فری سٹائل ریسلنگ میں 02 کانسی کے تمغے جیتے، فرقان احمد خان پہلوان نے ریسلنگ مقابلے میں امریکہ اور منگولیا کے پہلوانوں کو شکست دی۔ امریکہ میں ہونے والی ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں پاکستان کے واحد کھلاڑی نے پنجاب پولیس کی نمائندگی کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس قومی و صوبائی سمیت بین الاقوامی سطح پر مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں،کھیلوں میں میڈلز جیتنے والے پولیس ایتھلیٹس محکمہ کا فخر ہیں۔ پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، سرپرستی کیلئے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے۔








