اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی کوئی کمپنی نہیں ہے اور نہ ہی وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئی غیر قانونی یا ملکی قوانین سے بالاتر کوئی کام کیا ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دبئی والی کمپنی وزیراعظم محمد نواز …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی کوئی کمپنی نہیں ہے، عرفان صدیقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی کوئی کمپنی نہیں ہے اور نہ ہی وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئی غیر قانونی یا ملکی قوانین سے بالاتر کوئی کام کیا ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دبئی والی کمپنی وزیراعظم محمد نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کی تھی جو بند ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نہیں ہے بلکہ کسی طرح کی بھی عدالت بھی نہیں۔ جے آئی ٹی کا درجہ ایک لوکل کچہری کے مجسٹریٹ کا بھی نہیں ہے جس پر ہمیں اعتراضات ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ اسکی 90 فیصد چیزوں کو ہم سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے اس لیے سب کو انتظار کرنا چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف مطمئن ہیں اور اپنا کام بہتر طریقے سے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 70سالہ ملکی تاریخ میں تحقیقات اور چھان بین کی اتنی باریک چھلنی میں سے کوئی بھی نہیں گزرا جس میں سے وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کا خاندان گزرا ہے لیکن اس کے باوجود ان کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں ہوا کیونکہ ان کا دامن صاف ہے۔ ماضی میں بھی وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے خاندان پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگتے رہے ہیں لیکن وہ ان سب سے سرخرو ہوئے ہیں۔








