اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حالیہ جے آئی ٹی کی طرح کی جے آئی ٹی آج تک نہیں بنی جس پر شروع دن ہی سے تحفظات تھے لیکن اس کے باوجود ہم نے نہ خود کو احتساب کے لیے پیش کیا اور جے آئی ٹی سے بھرپور تعاون کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …
موجودہ جے آئی ٹی کی طرح کی جے آئی ٹی آج تک نہیں بنی، شاہد خاقان عباسی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حالیہ جے آئی ٹی کی طرح کی جے آئی ٹی آج تک نہیں بنی جس پر شروع دن ہی سے تحفظات تھے لیکن اس کے باوجود ہم نے نہ خود کو احتساب کے لیے پیش کیا اور جے آئی ٹی سے بھرپور تعاون کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بہت سی خامیاں موجود ہیں اور کوئی چیز بھی حقیقت پر مبنی نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 30 سال سے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں ہوں آج تک جماعت نہیں بدلی اور میں یہ بات دعوے سے کہتا ہوں کہ جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ رپورٹ میں جھوٹ کے لبادے میں کچھ حقائق کو رکھ کر پیش کیا گیا ہے اور یہی بات ہم نے عوام کی عدالت میں پیش کر دی ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے یہ خود تسلیم کیا ہے اور رپورٹ کے اندر موجود ہے کہ یہ ثبوت قانون شہادت کے اصولوں کے مطابق نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی پوری رپورٹ میں کہیں کرپشن کا کوئی ذکر نہیں اور نہ ہی جے آئی ٹی اراکین کو یہ پتہ ہے کہ کارپوریٹ اکاﺅنٹ کیسے بنتا ہے۔








