قطر کے وفد کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک ذوالفقار احمد چیمہ سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 13جولائی (اے پی پی) قطر کے لیبر سیکٹر کے انچارج محمد حسن العبیدیلی کی سربراہی میںسات رکنی وفد نے نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ سے جمعرات کو نیوٹیک ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان سے تربیت یافتہ افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک ذوالفقار احمد چیمہ نے وفد کو اعلیٰ معیاری …

اسلام آباد ۔ 13جولائی (اے پی پی) قطر کے لیبر سیکٹر کے انچارج محمد حسن العبیدیلی کی سربراہی میںسات رکنی وفد نے نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ سے جمعرات کو نیوٹیک ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان سے تربیت یافتہ افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک ذوالفقار احمد چیمہ نے وفد کو اعلیٰ معیاری تربیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوانوںکو ملک بھر کے تربیتی اداروں میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے جہاں وہ فنی و تکنیکی ماہرین کی نگرانی میں اپنی ہنرمندی کی صلاحیتوں کو اجاگر کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کنسٹرکشن، زراعت، آئی ٹی، ہاسپیلیٹی اور سروسز جیسے دیگر اہم شعبوں میں قطری ریاست کی افرادی قوت کی ضروریات آسانی سے پوری کرسکتے ہیں۔ نیوٹیک کے افسران نے وفد کو مختلف اداروں کا دورہ کرایا۔ وفد کے ارکان نے اداروں میں پڑھائے جانے والے جدید نصاب اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔

Leave a Reply