اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ سٹینڈنگ کمیٹی (جے ایس سی) برائے سلامتی، دفاع اور خفیہ معلومات کا پہلا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوا، دونوں اطراف نے عالمی اور علاقائی سلامتی کے مسائل سمیت ابھرتے ہوئے جغرافیائی رجحانات پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ترکیہ کے وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی …
پاکستان-ترکیہ مشترکہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے سلامتی، دفاع اور خفیہ معلومات کا پہلا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ سٹینڈنگ کمیٹی (جے ایس سی) برائے سلامتی، دفاع اور خفیہ معلومات کا پہلا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوا، دونوں اطراف نے عالمی اور علاقائی سلامتی کے مسائل سمیت ابھرتے ہوئے جغرافیائی رجحانات پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ترکیہ کے وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا سفیر جہاد ارگینے نے کی جبکہ پاکستانی وفد کی سربراہی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (افغانستان و مغربی ایشیا) سفیر سید علی اسد گیلانی نے کی۔
یہ کمیٹی پاکستان اور ترکی کے درمیان 12-13 فروری 2025ء کو منعقدہ اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) کے ساتویں اجلاس کے بعد تشکیل دی گئی تھی۔ دونوں اطراف نے عالمی اور علاقائی سلامتی کے مسائل سمیت ابھرتی ہوئی جیو پولیٹیکل رجحانات پر تبادلہ خیال کیا۔ جے ایس سی کے مباحثوں سے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اور ترکی کے وزیر خارجہ کی مشترکہ سربراہی میں ہونے والی جوائنٹ کمیشن کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط تاریخی اور کثیر الجہتی تعلقات ہیں جو مشترکہ مذہبی، ثقافتی اور سٹریٹجیک رشتوں پر مبنی ہیں۔دونوں ممالک دفاع، تجارت، توانائی، نقل و حمل، ثقافت، سیاحت، تعلیم، دفاعی صنعتوں، زراعت، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔








