امریکی ادارے "موڈیز انویسٹرز سروس” نے پاکستانی معیشت کومستحکم قرار دیتے ہوئے بی تھری کیٹیگری میں شامل کرلیا

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) معاشی صورتحال پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے "موڈیز انویسٹرز سروس" نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیتے ہوئے بی تھری کیٹیگری میں رکھا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ چند سالوں کے مقابلے میں تیزی سے بہتری آرہی ہے جبکہ 2013 سے 2016 کے درمیان آئی ایم ایف کی زیرنگرانی کی جانے والی معاشی اصلاحات کے اچھے …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) معاشی صورتحال پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے "موڈیز انویسٹرز سروس” نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیتے ہوئے بی تھری کیٹیگری میں رکھا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ چند سالوں کے مقابلے میں تیزی سے بہتری آرہی ہے جبکہ 2013 سے 2016 کے درمیان آئی ایم ایف کی زیرنگرانی کی جانے والی معاشی اصلاحات کے اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ موڈیز کی جانب سے جاری رپورٹ میں پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا گیا ہے جبکہ معیشت میں استحکام دیکھتے ہوئے اسے بی تھری کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وسط مدت ترقی کی شرح بھی مضبوط ہے جسے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مدد حاصل ہے جبکہ 2013 سے 2016 کے درمیان آئی ایم ایف کی زیرنگرانی کی جانے والی معاشی اصلاحات کے اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی قرضے اور مالیاتی خسارہ مسلسل بڑھنے کے ساتھ ریونیو کم ہونے کے باعث ترقیاتی اخراجات محدود ہورہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ چند سالوں کے مقابلے میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معاشی استحکام اور بی تھری کیٹیگری برقرار رکھنے کے لئے مقامی و جغرافیائی استحکام بھی ضروری ہے تاہم پاکستان کے معاشی استحکام پر مقامی اور جغرافیائی سیاسی اثرات ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہوسکتے ہیں۔

Leave a Reply