وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے نئے رہائشی سیکٹر کی ترقی سے متعلق اجلاس سی ڈی اے کی جانب سے منصوبہ کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے نئے رہائشی سیکٹر کی ترقی سے متعلق ایک اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس

مزید خبریں
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے نئے رہائشی سیکٹر کی ترقی سے متعلق اجلاس
سی ڈی اے کی جانب سے منصوبہ کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے نئے رہائشی سیکٹر کی ترقی سے متعلق ایک اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری، سیکرٹری کیڈ، سیکرٹری خزانہ، میئر اسلام آباد اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی بجٹ تقریر میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے رہائشی سیکٹر بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالہ سے سی ڈی اے کی جانب سے منصوبہ کے بارے میں اجلاس کو تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی اور بتایا گیا کہ یہ سیکٹر تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہو گا۔ سیکٹر کیلئے اراضی حاصل کر لی گئی۔ اس منصوبہ میں ممکنہ سرمایہ کاری کا اندازہ ایک سو ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ سمندر پار پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور حکومت انہیں مختلف شعبوں میں محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ اس منصوبہ پر ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کیا جائے۔ اس حوالہ سے حکومت مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ نئے سیکٹروں کی ترقی سے اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی رہائشی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی۔








