وفاقی محتسب کا ادارہ خواجہ سراﺅں کی فلاح و بہبود اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کر رہا ہے، سلمان فاروقی

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ خواجہ سراﺅں کی فلاح و بہبود اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کر رہا ہے۔ وفاقی محتسب اور ایچ ای سی کے تعاون سے خواجہ سراﺅں کو رعایتی تعلیم، علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ خواجہ سراﺅں کے پاسپورٹس سمیت دیگر سہولیات …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ خواجہ سراﺅں کی فلاح و بہبود اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کر رہا ہے۔ وفاقی محتسب اور ایچ ای سی کے تعاون سے خواجہ سراﺅں کو رعایتی تعلیم، علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ خواجہ سراﺅں کے پاسپورٹس سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اﷲ بابر، سینیٹر روبینہ خالد اور جے یو آئی (ف) کی رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے کہا کہ سینٹ خواجہ سراﺅں سمیت معاشرہ کے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے قانون سازی کر رہا ہے، پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ہم اس مشن کو تمام متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں، وفاقی محتسب خواجہ سراﺅں کے مسائل کے حل کیلئے مناسب اور موثر اقدامات کر رہا ہے۔

Leave a Reply