اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کہا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نوازکی تصویر لیک کرنے کے ذمہ دار شخص کا نام تاحال نہیں بتایا ،جس کی وجہ سے متعلقہ شخص کانام منظر عام نہیںآسکا۔ جمعرات کوسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کا کہنا تھا …
جے آئی ٹی نے حسین نوازکی تصویر لیک کرنے کے ذمہ دار شخص کا نام تاحال نہیں بتایا ،اشتر اوصاف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کہا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نوازکی تصویر لیک کرنے کے ذمہ دار شخص کا نام تاحال نہیں بتایا ،جس کی وجہ سے متعلقہ شخص کانام منظر عام نہیںآسکا۔ جمعرات کوسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سے جیسے ہی تصویرلیک کرنے والے فردکا نام ہمیں ملے گا اسے پبلک کردیا جائے گا، یاد رہے کہ عدالت نے پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران 10جولائی کواپنے حکم میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو ذمہ دار شخص کا نام اٹارنی جنرل کو بتانے کی ہدایت کی تھی۔








