گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی سے ملک خضر گگا خیل کی ملاقات

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کیچ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک خضر گگا خیل نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔انہوں نے گورنر کو کیچ اور دیگر ملحقہ آبادیوں کو وفاقی محکمہ جات سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا ۔ گورنر خیبر پختونخوا نے متعلقہ حکام کو ملک خضر گگا خیل کے بیان کردہ مسائل کے …

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کیچ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک خضر گگا خیل نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔انہوں نے گورنر کو کیچ اور دیگر ملحقہ آبادیوں کو وفاقی محکمہ جات سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا ۔ گورنر خیبر پختونخوا نے متعلقہ حکام کو ملک خضر گگا خیل کے بیان کردہ مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔