صدر مملکت ممنون حسین کا سفارتکاروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی جس شاہراہ پر گامزن ہے اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا سکتی، قوموں کی زندگی میں پریشانیاں آتی رہتی ہیں، پریشانی کی کوئی ضرورت نہیں، ملک کے محنتی و جفاکش عوام اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کےلئے سیاسی و اقتصادی استحکام کی جدوجہد جاری رہے گی …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی جس شاہراہ پر گامزن ہے اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا سکتی، قوموں کی زندگی میں پریشانیاں آتی رہتی ہیں، پریشانی کی کوئی ضرورت نہیں، ملک کے محنتی و جفاکش عوام اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کےلئے سیاسی و اقتصادی استحکام کی جدوجہد جاری رہے گی اور پاکستان کے باشعور عوام اس کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو اپنے عزم و حوصلہ سے شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے، اس لئے صنعتکاروں، تاجروں اور اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں سے کہتا ہوں کہ وہ کسی قسم کے تحفظات اور خوف کا شکار ہوئے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں کیونکہ خرابیوں کے دن بیت چکے، اب پاکستان کو ترقی کرنی ہے اور اپنے شاندار قومی اتحاد سے نہ صرف اپنی قسمت بنانی ہے بلکہ اس خطہ کے کروڑوں عوام کی خوشحالی کےلئے بھی اپنی ذمہ داریاں خوشدلی سے ادا کرنی ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں سفارتکاروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس کا اہتمام لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے کیا تھا۔ اس موقع پر فلسطین کے سفیر، سفارتی برادری کے نمائندے ولید ابو علی اور لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے بھی خطاب کیا۔ سفیروں، سرمایہ کاروں اور معزز مہمانوں کی ایک بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی۔ صدر مملکت نے کہا کہ بدامنی اور دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں کے ساتھ حکومت نے اقتصادی بحالی کے ایجنڈے کو بھی برابر کی اہمیت دی ہے اور اﷲ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پاکستان اقتصادی ترقی کے ایک سنہری دور میں داخل ہو چکا ہے۔

Leave a Reply