وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس گلگت بلتستان کے عوام کو مزید بااختیار بنانے کے لئے متعدد تجاویز کو حتمی شکل دےدی گئی اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کو مزید بااختیار بنانے کے سلسلہ میں تجاویز تیار کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی نے متعدد تجاویز کو حتمی شکل دےدی۔ کمیٹی …

وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس
گلگت بلتستان کے عوام کو مزید بااختیار بنانے کے لئے متعدد تجاویز کو حتمی شکل دےدی گئی

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کو مزید بااختیار بنانے کے سلسلہ میں تجاویز تیار کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی نے متعدد تجاویز کو حتمی شکل دےدی۔ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو دفتر خارجہ میں ہوا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد، وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر، وزیراعظم کے معاون خصوصی خواجہ ظہیر احمد، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن، سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان پیر بخش جمالی اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کاظم نیاز نے بھی شرکت کی۔ کمیٹی نے گلگت بلتستان کی حکومت کو انتظامی اور مالیاتی اختیارات کے ذریعے علاقائی گورننس کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں حتمی شکل دی۔

Leave a Reply