اسلام آباد ۔ 13جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنے اعتراضات سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی سے تعاون کیا‘ …
وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنے اعتراضات سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی سے تعاون کیا‘ وزیراعظم محمد نواز شریف نے تمام دستاویزی ثبوت جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیے کیونکہ ان کے ہاتھ صاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے والد کے کاروبار کے بارے میں جواب دینے کے پابند نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات محمد نواز شریف کے والد کے کاروبار کے گرد گھوم رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزراءپاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکر ہونے کے ناطے وزیراعظم کے دفاع میں پریس کانفرنسز کر رہے ہیں۔








