طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مسلم لیگ (ن) کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے،وزیراعظم اپوزیشن کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے‘ عوامی عدالت سے شکست کے بعد کچھ مخالفین سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے عدالت کے کندھے کو استعمال کر رہے ہیں‘ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رُکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان …

مسلم لیگ (ن) کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے،وزیراعظم اپوزیشن کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے‘ عوامی عدالت سے شکست کے بعد کچھ مخالفین سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے عدالت کے کندھے کو استعمال کر رہے ہیں‘ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رُکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت حاصل ہے،وزیراعظم اپوزیشن کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے ،حزب اختلاف کی جماعتیں 2018ءکے عام انتخابات میں شکست سے ڈرتی ہیں کیونکہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک کو ترقی کی طرف گامزن کیا ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہدری منصوبہ (سی پیک) اور دہشت گردی میں کمی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی نمایاں کامیابیاں ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ عوامی عدالت سے شکست کے بعد کچھ مخالفین سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے عدالت کے کندھے کو استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے مخالفین منتخب حکومت کو گرانے اور اقتدار حاصل کرنے کیلئے احتساب کے نعرے کو استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز کیس ایک سیاسی کیس ہے جس کو سیاسی اور قانونی طور پر لڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے اپنی رپورٹ پیش کی ہے جبکہ پانامہ پیپرز کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ سے ابھی نہیں آیا ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ہماری قانونی ٹیم جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلینج کرے گی اور ثابت کیا جائے گا کہ وہ ایک جانبدار اور تعصب پر مبنی رپورٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظاہر کردہ اثاثوں کے بغیر وزیراعظم محمد نواز شریف کے پاس نہ تو کوئی کمپنی ہے اور نہ ہی ملکیت۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت حاصل ہے،وزیراعظم اپوزیشن کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔

Leave a Reply