گورنر سندھ محمد زبیر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے‘ سپریم کورٹ نے ہی جی آئی ٹی بنائی‘ جے آئی ٹی رپورٹ میں کرپشن کا لفظ استعمال نہیں ہوا اور نہ ہی اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ثابت ہوا‘ وزیراعظم محمد نواز شریف کے مخالفین سازشیں کر رہے ہیں‘جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے‘ سپریم کورٹ نے ہی جی آئی ٹی بنائی‘ جے آئی ٹی رپورٹ میں کرپشن کا لفظ استعمال نہیں ہوا اور نہ ہی اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ثابت ہوا‘ وزیراعظم محمد نواز شریف کے مخالفین سازشیں کر رہے ہیں‘جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف 1981ءمیں پہلی بار حکومت میں آئے مگر جے آئی ٹی میں ان سے سوالات کی شروعات 81ءسے بہت پہلے سے ہوتی ہے‘ دنیا کی تاریخ میں کہیں ایسی مثال نہیں ملتی‘ مرحوم والد کے 45 سال پرانے کاروبار کا کسی سے نہیں پوچھتے‘ مجھے اپنے والد کے 1980ءکے کاروبار کی تفصیل نہیں پتا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کا منافع کسی کو دینے سے ملکیت تبدیل نہیں ہو سکتی‘ وزیراعظم نے مستعفی نہیں ہونا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں ایسی مثال نہیں ملتی کہ ممکنات کی بنیاد پر کسی کو سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں رائے کا اظہار کرنے کا جمہوری طریقہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے۔

Leave a Reply