اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی نے سماجی و سیاسی حقوق کے تحفظ اور صورتحال کے حوالہ سے اقوام متحدہ میں اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی۔ گذشتہ روز اقوام متحدہ میں منعقدہ کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل کی صدارت میں پاکستانی وفد نے ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ وفد کے دیگر ارکان میں وزارت انسانی …
پاکستانی وفد نے سماجی و سیاسی حقوق کے تحفظ اور صورتحال کے حوالہ سے اپنی ابتدائی رپورٹ اقوام متحدہ میں پیش کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی نے سماجی و سیاسی حقوق کے تحفظ اور صورتحال کے حوالہ سے اقوام متحدہ میں اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی۔ گذشتہ روز اقوام متحدہ میں منعقدہ کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل کی صدارت میں پاکستانی وفد نے ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ وفد کے دیگر ارکان میں وزارت انسانی حقوق، وزارت قانون و انصاف، قومی اسمبلی، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندہ شامل تھے۔ انسانی حقوق کے بین الاقوامی ماہرین نے پاکستان کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالہ سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر انسانی حقوق کی پاسداری کرنا پاکستان کا وطیرہ رہا ہے، ہم ایک عرصہ سے قدرتی آفات بالخصوص دہشت گردی کی جنگ لڑتے آئے ہیں لیکن تمام درپیش مسائل اور چیلنجوں کے باوجود پاکستان نے کبھی بھی انسانی حقوق کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کیا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ہر شخص کو انفرادی اور مذہبی آزادی حاصل ہے اور تمام مذاہب کے لوگ بلاخوف و خطر اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکتے ہیں۔








