اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 100 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 100 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 85 روپے کمی کے بعد 305,555 روپے سے کم ہو کر 305,470 روپے ہوگئی
جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 280,102 روپے سے کم ہو کر 280,014 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,963 روپے اور 3,397 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,337 ڈالر سے کم ہو کر 3،336 ڈالر ہو گئی۔



